بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے تھرپارکر کیلئے 20کروڑ روپے کا اعلان
لاہور(خصوصی رپورٹ)ملک ریاض نے بحریہ ٹاون کی جانب سے تھرپارکر کیلئے 20کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ملک ریاض کا کہنا ہے کہ تھرپارکر کے ہر متاثرہ خاندان کو خوراک اور میڈیکل سہولت فراہم کی جائے گی، متاثرہ خاندانوں کی بحالی تک رقم، خوراک اور میڈیکل سہولت دی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء، دوائیں اور میڈیکل ٹیم تھر کے لیے روانہ کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20کروڑ تو چھوٹی رقم ہے، میری جان بھی حاضر ہے، ہر متاثرہ خاندان کوکل سے نقد رقم ملے گی، کل 12بجے تک ہر متاثرہ خاندان کو گھی، آٹا، چاول، چینی اور دیگر اشیاء پر مشتمل پیکٹ مل جائے گا۔