کراچی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام دو کلو وزنی بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا

کراچی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام دو کلو وزنی بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                      کراچی(آن لائن)کراچی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی،بم ڈسپوزل سکواڈ نے دو کلو وزنی بارودی مواد ناکارہ بنا دیا،رینجرز کا فرید کالونی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن جاری۔ تفصیلا ت کے مطا بق کراچی میں اورنگی ٹاﺅن میں ایم پی آر کالونی میں ہوٹل کے قریب بم کی اطلاع ملی جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گیا ،مشکوک بیگ ایک مکان کے پاس موجود تھا،گلی کو آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا۔بم میں دو کلو وزنی بارود اور بال بیرنگ شامل تھے۔پولیس کے مطابق بم کو تین سرکٹ اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے جوڑا گیا تھا۔دوسری جانب کراچی کے علاقے فرید کالونی میں جرائم پیشہ افراد کے اڈوں کا قلع قمع کرنے کے لئے رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون فرید کالونی میں رینجرز نے صبح سویرے علاقے کو گھیرے میں لے کر ٹارگیٹڈ آپریشن کا آغاز کیا۔ آپریشن میں انسداد دہشت گردی ونگ اور خواتین اہلکاروں سمیت رینجرز کے 300 اہلکار حصہ لے رہے ہیں ، ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
کراچی

مزید :

صفحہ اول -