سانحہ اسلام آبادکے خلاف وکلاء نے گزشتہ روزبھی یوم سوگ منایا
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سانحہ اسلام آبادکے خلاف وکلاءنے گزشتہ روزبھی یوم سوگ منایا۔وکلاءسیاہ پٹیاں باندھے عدالتوں میں پیش ہوئے۔اور بار روم کی چھتوں پرسیاہ پرچم لہرائے گئے۔وکلاءاپنے مقدمات کے سلسلے میں سیاہ پٹیاں باندھ کرعدالتوں میں پیش ہوئے ۔پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں نے سانحہ اسلام آباد کی مذمت کی جبکہ لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے حکومت سے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزاءدینے کا مطالبہ کیا۔وکلاءرہنماوں نے کہا کہ حکومت عدالتوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے اورعدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کوجدیداسلحے سے لیس کرے۔
یوم سوگ