ماحولیاتی تبدیلیوں سے ملیریا میں اضافے کا خدشہ
لندن ، نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس دانوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملیریا میں اضافے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے خبردار کیاہے کہ ماحولیاتی تبدیلیاں مستقبل میں دنیا بھر خصوصاً افریقہ اور جنوبی افریقہ کے گنجان آباد علاقوں میں ملیریا کے مرض کے پھیلاو¿ میں تیزی سے اضافے کی وجہ بن سکتی ہیں،ملیریا کی وجہ بننے والے جراثیم اور اسے پھیلانے والے مچھر گرم موسم میں پھلتے پھولتے ہیں جبکہ ہرسال تقریباً 22 کروڑ افراد متاثر ہوتے ہیں۔سائنس نامی جریدے میں شائع ہونیوالی تحقیق کے مطابق ٹھوس ثبوت ملے ہیں کہ جن برسوں میں عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ملیریا کا مرض زیادہ بلندی والے علاقوں میں پایا گیا اور درجہ حرارت میں کمی کی صورت میں اس کا اثر کم بلندی والے علاقوں میں زیادہ دیکھا گیا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 2010ءمیں 21 کروڑ 90 لاکھ افراد متاثر ہوئے جن میں سے چھ لاکھ 60 ہزار اپنی جان سے بھی گئے اور ان میں سے بیشتر کا تعلق افریقہ سے تھا۔