گیس پائپ لائن تباہ کرنے کی کوشش ناکام
خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹھری میرواہ میں گیس پائپ لائن تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق گیس پائپ لائن کے ساتھ نصب دو کلوگرام بارودی مواد برآمد کرلیاگیاجسے بعد میں ناکارہ بنادیاگیا۔ بروقت کارروائی نہ ہونے اور بارودی مواد کے دھماکے کی صورت میں گیس پائپ لائن تباہ ہوسکتی تھی ۔