کشمیری طلبا کو نکالنے والی بھارتی یونیورسٹی کی ویب سائٹ ہیک

کشمیری طلبا کو نکالنے والی بھارتی یونیورسٹی کی ویب سائٹ ہیک

سوئے ضرورہیں ، مردہ نہیں :گروپ کا پیغام

کشمیری طلبا کو نکالنے والی بھارتی یونیورسٹی کی ویب سائٹ ہیک
کیپشن: Kashmiri Students

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکت ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرنے کی پاداش میں بھارتی یونیورسٹی سے 67 کشمیری طلبہ کو معطلی کے خلاف اظہار ناراضگی کرنے کیلئے پاکستانی ہیکرز نامی ایک نامعلوم ادارے نے مذکرہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا ہے۔ ویب سائٹ پر ہیکروں نے پاکستانی پرچم لہرائے ہیں اور ساتھ ہی طلبہ کی معطلی کی خبریں بھی مشتہر کی ہیں۔ ویب سائٹ پر پاکستانی ہیکرز کو یونامی گروپ کی طرف سے مشتہر پیغام میں کہا گیا کہ ”ہم سوئے ضرور ہیں تاہم ہم مردہ نہیں“ ساتھ ہی کشمیر کی آزادی کے حوالے سے بھی نعرے درج کئے گئے تھے تاہم بعدا زاں ویب سائٹ بحال کردی گئی ۔

مزید :

قومی -