شادی سے چند گھنٹے قبل دلہن جہیز سمیت اغوا

شادی سے چند گھنٹے قبل دلہن جہیز سمیت اغوا
Bride Kidnapped
کیپشن: Chiniot

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی علاقے چک بندی میں دلہن کو شادی سے ایک دن پہلے اغواءکرلیاگیاجبکہ مسلح ملزمان جاتے ہوئے جہیز کاسامان بھی ساتھ لے گئے ۔پولیس کے مطابق شادی کی تقریب سے کچھ ہی گھنٹے قبل آٹھ مسلح افراد گھرمیں گھسے اور لوٹ مار کی ،مزاحمت پر تشدد سے خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ ملزم جاتے ہوئے جہیز کاسامان اور دلہن ساتھ لے گئے ۔ ڈی پی او چنیوٹ نے بتایاکہ ملزموں کی گرفتاری اور دلہن کی بازیابی کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔

مزید :

چنیوٹ -