عابد شیر علی نے عمران خان کا غصہ شائقین کرکٹ پر اتار دیا

عابد شیر علی نے عمران خان کا غصہ شائقین کرکٹ پر اتار دیا

ہر ایک گھنٹہ کے بعد ایک گھنٹہ کی لوڈشیڈنگ

عابد شیر علی نے عمران خان کا غصہ شائقین کرکٹ پر اتار دیا
کیپشن: Load Shedding

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور وزارت بجلی نے ایشیاءکپ کے فائنل کے دوران بھی صارفین کو معاف نہیں کیا ہے۔ اس وقت شہروں میں 8 سے 10 جبکہ دیہاتی علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ لاہور شہر میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کے لئے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ تین دنوں سے جاری ہے جو کہ ہفتہ کے روز شدت اختیار کرگیا ہے۔ شائقین کرکٹ میچ دیکھنے کو ترستے رہے۔ کئی علاقوں میں میچ شروع ہونے سے قبل ہی بجلی بند کردی گئی اور لوگ فون کرکے اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے میچ کی صورت حال کا پوچھتے رہے۔ شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ وزارت بجلی کو کم از کم میچ کے دوران لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کو یقینی بنانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں لوڈشیڈنگ ضرور ہوتی تھی لیکن میچ اور دیگر تہواروں پر لوگوں کو ریلیف دیا جاتا تھا لیکن موجودہ حکومت نے عوام کو اس ”عیاشی“ سے بھی محروم کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت عابد شیر علی کو اگر عمران خان پر غصہ ہے تو وہ اُن سے بدلہ لینے کے لئے عوام کو کرکٹ دیکھنے سے محروم نہ کریں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے بجلی کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔ اس وقت وزارت بجلی کو 3,000 میگا واٹ کی بجلی کی کمی کا سامنا ہے جو کہ لوڈشیڈنگ کرکے پوری کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمی بروقت اقدام کرکے پوری کی جاسکتی تھی لیکن مناسب اقدام نہ ہونے کے باعث لوڈشیڈنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔ لوڈشیڈنگ نے عوام کو فائنل میچ دیکھنے سے محروم کردیا۔

مزید :

بزنس -