جوہرٹاﺅن میں چوکیدار کے قتل میں ملوث ملزمہ گرفتار
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے جوہر ٹاﺅن میں چوکیدار کے قتل میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ اور چوکیدار ایک ہی گھر میں ملازم تھے، چوکیدار سے جھگڑا ہونے پر ملزمہ نے اسے چھری مار دی، ملزمہ نے مبینہ طور پر مقتول چوکیدار یونس کی جیب سے پیسے نکالے تھے۔