خواتین کے عالمی دن پر بھی حوا کی بیٹی کا استحصال جاری۔۔۔

خواتین کے عالمی دن پر بھی حوا کی بیٹی کا استحصال جاری۔۔۔
خواتین کے عالمی دن پر بھی حوا کی بیٹی کا استحصال جاری۔۔۔
کیپشن: Wanni In Balochistan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی علاقے تاندلیانوالہ میں پنجایت نے پسند کی شادی کرنے والے شخص کی بہن کو ونی کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنچایت نے 12 سال کی لڑکی کا نکاح 30 سالہ شخص نے کر دیا۔ لڑکی کے بھائی نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر پنچایت بلائی گئی جس نے شادی کرنے والے شخص کی بہن کو ونی کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس کا نکاح 30 سالہ شخص سے کر دیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر پاکستان سمیت کئی ممالک میں ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں سرکاری اداروں میں خواتین کو 33 فیصد نمائندگی دینے سے متعلق قرارداد بھی منظور کی گئی ہے تاہم عملی طور پر خواتین کے ساتھ سفاکانہ سلوک کا سلسلہ جاری ہے جس کی تازہ مثال پنجاب ہی کے علاقے تاندلیانوالہ میں دیکھنے میں آئی ہے۔

مزید :

فیصل آباد -