پاکستان دفاع نہ کرسکا،سری لنکا ایشیا ءکا نیا چیمپئن بن گیا

پاکستان دفاع نہ کرسکا،سری لنکا ایشیا ءکا نیا چیمپئن بن گیا

ملنگانے پاکستانی ٹیم کو ’ملنگ‘ بنا دیا

پاکستان دفاع نہ کرسکا،سری لنکا ایشیا ءکا نیا چیمپئن بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دے کر ایشیاءکپ جیت لیا۔ پاکستان نے سری لنکا کو 261رنز کا ٹارگٹ دیا جو کہ سری لنکا کے بلے بازوں نے با آسانی صرف5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان کی مضبوط باﺅلنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کوئی قابل ذکر کامیابی نہ حاصل کر سکی۔ سری لنکن بلے بازوں نے وکٹ کے چاروں جانب خوبصورت سٹروکس کھیلتے ہوئے پاکستانی باﺅلرز کی خوب پٹائی کی اور مقررہ ہدف 46.2اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پرحاصل کر لیا۔ سری لنکن اوپنر پریرا نے 42، جے وردھنا نے 75، پریانجن نے 13سنگاکارا نے صفر،اوپنر تھری مانے نے 101رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے کسی بھی باﺅلر نے کوئی خاص کارکردگی نہ دکھائی اور سری لنکن بلے بازوں نے سکون کے ساتھ ٹارگٹ حاصل کرلیاجبکہ پاکستانی فیلڈنگ بھی ناقص رہی اور قومی ٹیم نے دو آسان کیچ بھی چھوڑے۔
قبل ازیں شیر بنگلہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اوپنرز اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور پہلے ہی اوورمیں اوپنر شرجیل خان ملنگا کی گیند پر آﺅٹ ہو گئے۔ احمد شہزاد بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 5 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو صرف 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان مصباح الحق اور فواد عالم نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 122 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن کو قدرے مضبوط کر دیا۔ مصباح الحق 65 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ فواد عالم نے ناقابل شکست 114 رنز بنائے۔ عمر اکمل نے 59 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعی سکور کو 260 رنز پر پہنچا دیا۔ سری لنکا کی جانب سے لاستھ ملنگا نے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ ان کے علاوہ کوئی بھی باﺅلر وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ملنگاکو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -