بھارتی آبدوز میں دھماکہ، 1 شخص ہلاک، 2 زخمی
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جوہری آبدوز میں دھماکے سے 1 شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی نیوی کے ایسٹرن کمانڈ وشاکا پٹنم میں پیش آیا جہاں بھارت کی نیوی فوج کیلئے جوہری آبدوز تیار کی جا رہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ بھارتی وزارت دفاع نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے بھارتی نیوی میں اس طرح کے واقعات پیش آ رہے ہیں اور بھارتی نیول چیف بھی ان واقعات پر مستعفی ہو چکے ہیں۔