اسرائیل کی یروشلم سے متعلق ہٹ دھرمی برقرار ، بعض بستیاں چھوڑنے پر مشروط آمادگی

اسرائیل کی یروشلم سے متعلق ہٹ دھرمی برقرار ، بعض بستیاں چھوڑنے پر مشروط ...
اسرائیل کی یروشلم سے متعلق ہٹ دھرمی برقرار ، بعض بستیاں چھوڑنے پر مشروط آمادگی
کیپشن: isriel

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے ک وہ فلسطینوں کے ساتھ امن معاہدے  کے لیےچند بستیاں چھوڑنے پر تیار ہیں۔ایک ٹیلی وژن  انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہوگیا ہے کہ کچھ بستیاں سمجھوتے کا حصہ نہیں ہوں گی اور ہر ایک اس بات کو سمجھتا  ہے، وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اِن بستیوں کی تعداد کم سے کم ہو جبکہ  یروشلم اسرائیل ہی کے کنٹرول میں رہے گا۔فلسطینی مشرقی یروشلم کو اپنی آئندہ ریاست کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔فلسطینی صدرمحمود عباس نےجمعہ کو  اسرائیل کو ایک یہودی ریاست کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کیا جو کسی امن معاہدے کے لی نیتن یاہو کے اہم مطالبوں میں سے ایک ہے۔دریں اثنا، امریکی وزیر خارجہ نے عقبہ میں اردن کے بادشاہ، عبداللہ سے ملاقات کی ہے جس دوران مشرق وسطیٰ امن عمل مکالمے پر گفتگو ہوئی تاہم، بات چیت کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔





کیری نے یہ بتانے سے انکار کیا ہے آیا یہ بات چیت کس مرحلے میں ہے، لیکن اُن کا