موبائل صارفین کو سم کارڈز سے چھٹکارا ملنے والا ہے !مستقبل قریب میں موبائلز کس طرح چلیں گے؟ماہرین نے بتا دیا

موبائل صارفین کو سم کارڈز سے چھٹکارا ملنے والا ہے !مستقبل قریب میں موبائلز کس ...
موبائل صارفین کو سم کارڈز سے چھٹکارا ملنے والا ہے !مستقبل قریب میں موبائلز کس طرح چلیں گے؟ماہرین نے بتا دیا

  

لندن (نیوز ڈیسک) موبائل فون ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کرنے والی ایجاد موبائل سم کا دور ختم ہونے کو ہے اور ایک برطانوی سائنسدان نے دعویٰ کردیا ہے کہ عنقریب موبائل فون میں سم کے استعمال کا خاتمہ ہوجائے گا۔

فلمی کہانیان حقیقت بن گئیں ،اب موبائل فون کنٹرول کریں ہاتھو ںکے اشاروں سے

کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدان ڈاکٹر مارکوس کُن کا کہنا ہے کہ موبائل فون میں لاگ ان کرنے کے لئے پاسورڈ کا استعمال کیا جاسکتا ہے اور کمپنی بھی موبائل فون کی شناخت آن لائن رابطے کے ذریعے کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح ہم وائی فائی نیٹ ورک میں لاگ ان ہونے کے لئے پاسورڈ کا استعمال کرتے ہیں اسی طرح موبائل فون میں لاگ ان ہونے کے لئے اور موبائل نیٹ ورک سے رابطہ کرنے کے لئے بھی پاسورڈ کا استعمال کیا جائے گا اور یہ بالکل ایسے ہی ہوگا جیسے ہم وائی فائی نیٹ ورک سے رابطہ کرنے کے لئے پاسورڈ استعمال کرتے ہیں۔

 ڈاکٹر مارکوس کا کہنا ہے کہ پاسورڈ کی بجائے QRکوڈ یا 3D بارکوڈ کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جنہیں کیمرے کا موبائل فون شناخت کرسکے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ آج سے 25 سال قبل جب موبائل فون بہت بڑے اور بھاری ہوتے تھے تو ان میں سم کی ضرورت تھی مگر آج سم کے بغیر بھی موبائل فون اور موبائل نیٹ ورک کا رابطہ محض پاسورڈ کے ذریعے ممکن ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -