فحش حرکتوں پر فیس بک سے نکالے جانے والے شہری نےاُلٹا کمپنی کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا

فحش حرکتوں پر فیس بک سے نکالے جانے والے شہری نےاُلٹا کمپنی کیخلاف مقدمہ دائر ...
فحش حرکتوں پر فیس بک سے نکالے جانے والے شہری نےاُلٹا کمپنی کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا

  

پیرس (نیوز ڈیسک) ایک فرانسیسی شخص نے شرمناک کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیس بک پر اپنی شناخت کے لئے ایک برہنہ خاتون کی تصویر لگادی اور جب فیس بک نے اس کا اکاﺅنٹ بند کردیا تو یہ مزید ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہرجانے کے مطالبے کے ساتھ عدالت پہنچ گیا۔

آپ کے شوہر دوسری خواتین کو گھور گھور کر کیوں دیکھتے ہیں ؟ ماہرین نے مشکل ترین سوال کا جواب دے دیا

 تین بچوں کے باپ اس شخص نے 19ویں صدی کی ایک پینٹنگ کو اپنی شناختی تصویر کے طور پر استعمال کیا۔ برہنہ تصویر لگانے پر فیس بک نے اس کا اکاﺅنٹ بند کردیا۔ اس نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ اکاﺅنٹ بند ہونے سے 800 دوستوں کے ساتھ اس کے روابط ختم ہوگئے ہیں لہٰذا اسے 16 ہزار پاﺅنڈ بطور ہرجانہ ادا کئے جائیں۔ اس شخص کے وکیل کا کہنا ہے کہ فیس بک کو فرانس میں کام کرنے کے لئے فرانسیسی اقدار کا بھی احترام کرنا ہوگا اور صارفین کو آزادی اظہار کا حق دینا ہوگا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -