وہ غذا جو صحت مند زندگی کے لیے ورزش سے بھی بہتر ہیں
لندن(نیوزڈیسک)انسانی صحت کے لئے ورزش بہت مفید ہے لیکن کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جن سے انسان کی صحت کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔یہ غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے دل کے جملہ امراض نہ صرف دور ہوجاتے ہیں بلکہ انسان صحت مند اور تندرست رہتاہے۔
آنکھوں کے گرد حلقے اور سوجن آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
ایک یونانی یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ پھل، سبزیوں،بیج، میوہ جات،مچھلی اورزیتون کا استعمال کرتے ہیں ان میں دل کی بیماریاں 47فیصد کم پیدا ہوتی ہیں۔یونیورسٹی نے 2500سے زائد مختلف عمروں کے افراد کی کھانے پینے کی عادات کا 10سال تک مطالعہ کیا ۔ ادارے نے یہ مطالعہ 2001سے 2012ءتک کیا اور اس تحقیق میں حصہ لینے والے افراد کی عمریں 18اور 89سال کے درمیان تھیں۔اس تحقیق میں تقریباًپانچ میں سے ایک مرد اور 12فیصد خواتین دل کی بیماریوں کی وجہ سے فوت ہوئے یعنی مردوں میں دل کے امراض کی وجہ سے مرنے کا تناسب 20فیصد تھا۔تحقیق کاروں نے ان افراد کا ایک کھانے کا چارٹ بنایا گیا جس میں یہ دیکھا گیا کہ جو لوگ اوپر بتائی گئی غذائیں استعمال کرتے رہے ہیں ان میں ان دس سالوں میں دل کی بیماریا ں 47فیصد کم پیدا ہوئیں۔تحقیق کار پروفیسر Demosthenes Panagiotakosکا کہنا تھا کہ یہ دیکھا گیا کہ خواتین ان غذاﺅں کا استعمال زیادہ کرتی تھیں جس کی وجہ سے ان میں دل کے امراض کم پیدا ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیق میں یہ نتائج سامنے آئے کہ اگر یہ غذائیں کھائی جائیں تو دل کے امراض ہونے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک تشویشناک بات ہے کہ یونان کے لوگ اپنے ملک کی غذائیں کھانے کی بجائے امریکی غذائیں اور فاسٹ فوڈ کی طرف راغب ہیں جس کی وجہ سے ان میں صحت کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔