ورزش چھوڑ دیں ،بادام کھائیں چربی پگھلائیں

ورزش چھوڑ دیں ،بادام کھائیں چربی پگھلائیں
ورزش چھوڑ دیں ،بادام کھائیں چربی پگھلائیں

  

لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں لیکن ورزش کرنے کے لئے وقت نہیں مل رہا تو پھر پریشان مت ہوں کیونکہ بادام کھانے سے اب آپ اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔ International Journal of Obesityمیں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ بادام کھانے سے وزن کم ہوجاتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ باداموں میں تمام ایسی وٹامنز اور منرلز موجود ہوتی ہیں جن سے نہ صرف انسان کو طاقت ملتی ہے بلکہ اس سے وزن بھی قابو میں رہتا ہے۔باداموں میں منرلز کی موجودگی سے انسان کو کاربوہائیڈریٹ کی طلب کم ہوتی ہے اور یوں وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔

آپ کے شوہر دوسری خواتین کو گھور گھور کر کیوں دیکھتے ہیں ؟ ماہرین نے مشکل ترین سوال کا جواب دے دیا

باداموں کے منرلز میں میگنیشیم،کاپر،،میگنیزاور وٹامن بی کمپلیکس پایا جاتا ہے جبکہ وٹامنز کی موجودگی سے ہمارے جسم سے توانائی کا اخراج ہوتا ہے اور جتنی توانائی نکلے گی اتنا ہی حرارے زیادہ جلیں گے۔مزید برآن ان میں وٹامن ای پائی جاتی ہے جو کہ دل کے مسلز کو مضبوط کرتی ہے اور ہمیں دل کے امراض سے دور رکھتی ہے۔لہذا اگر آپ شام کو بھوک محسوس کریں تو کوئی بھی غیر صحت مند چیز مت کھائی اور اچھی چیز یعنی بادام سے اپنی بھوک مٹائیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -