مشتاق احمد نے یاسر شاہ کیلئے انوکھی شرط رکھ دی

مشتاق احمد نے یاسر شاہ کیلئے انوکھی شرط رکھ دی
مشتاق احمد نے یاسر شاہ کیلئے انوکھی شرط رکھ دی

  

آکلینڈ (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپین باﺅلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد نے بھارت کے خلاف میچ کھیل کر ورلڈ کپ ڈیبیو کرنے والے یاسر شاہ کیلئے اگلا میچ کھیلنے کیلئے انوکھی شرط رکھ دی۔ ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سپن بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر پاکستان بیٹسیمنوں نے رنز کرنا شروع کردئیے تو یاسر شاہ کو فائنل الیون میں جگہ مل سکتی ہے۔ یاسر شاہ کے فائنل الیون میں شرکت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستانی بلے باز اس وقت فارم میں نہیں اور ان کے سکور نہ کرنے کی وجہ سے مینجمنٹ کو ایک اضافی بلے باز کھلانا پڑرہا ہے لیکن اگر پاکستانی بلے باز سکور کرنے لگے تو کوئی شک نہیں کہ یاسر شاہ پاکستان کے فائنل الیون میں شامل ہوں گے۔ سپن باﺅلنگ کوچ کا ماننا تھا کہ بھارتی ٹیم کے دو سپنر ایشون اور رویندرا جدیجہ بھارت کو ورلڈ کپ جتواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ورلڈ کپ میں بھارت کے ایشون اور نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری زیادہ بہتر سپن باﺅلنگ کروارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”ایشون کو دھونی ٹھیک ویسے استعمال کررہے ہیں جیسے 92 کے ورلڈ کپ میں مجھے عمران خان نے استعمال کیا“۔ مشتاق نے کہا کہ ایشون، ویٹوری اور جدیجہ کی کامیابی میں ان کے بلے بازوں کا فارم میں ہونا ہے جس کی وجہ سے انہیں باﺅلنگ میں کافی ایڈانٹیج مل رہا ہے۔

مزید :

کھیل -