نئی دلہن نے مرتے ہوئے دولہے کی خواہش پوری کر دی

نئی دلہن نے مرتے ہوئے دولہے کی خواہش پوری کر دی
نئی دلہن نے مرتے ہوئے دولہے کی خواہش پوری کر دی

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک) کینسر کے خوفناک مرض میں مبتلا ایک برطانوی نوجوان کو ڈاکٹروں نے جب بتایا کہ اب اس کے پاس زندہ رہنے کے لئے محض چند دن ہی بچے ہیں تو اس کی محبوبہ نے ایک ایسا فیصلہ کیا کہ جس نے ہر سننے والے کو جذباتی کردیا۔ 27 سالہ پال کچن اور اس کی دوست 23 سالہ نکول ایک عرصے سے شادی کے خواہاں تھے مگر وہ پال کے صحت یاب ہونے کے منتظر تھے۔ جب ڈاکٹروں نے پال کو صحتیابی کی بجائے زندگی کے اختتام کی افسوسناک خبر سنائی تو پال اور نکول نے اس دلخراش خبر پر ناامیدی کا اظہار کرنے کی بجائے یہ دلیرانہ فیصلہ کیا کہ وہ شادی کی تقریب منعقد کریں گے۔

کتنی فیصد خواتین کا حمل کیوں ضائع ہو جاتا ہے ؟ تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف

پال کی بیماری کے باعث ان کے بے پناہ اخراجات ہوچکے تھے اور وہ شادی کی تقریب منعقد کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے جس کی خبر A Gift of a Weddingنامی فلاحی ادارے کو ملی تو انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ اس جوڑے کی شادی کے لئے عطیات بھیجے جائیں۔ چند گھنٹوں کے دوران ہی ہونے والے دولہا اور دلہن کے لئے تحائف کے ڈھیر لگ گئے اور مانچسٹر شہر میں ایک شاندار جگہ پر ان کی شادی کی تقریب منعقد کرنے کا بندوبست بھی ہوگیا۔ نکول کا کہنا ہے کہ انہوں نے بظاہر غم و الم کے موقع کو اپنے جرا¿ت مندانہ فیصلے سے خوشیوں میں بدل دیا ہے اور وہ ان تمام لوگوں کی مشکور ہیں کہ جنہوں نے تحائف اور عطیات بھیج کر ان کی شادی کے موقع کو یادگار بنایا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -