ورلڈ کپ2015ء شاہینوں نے پروٹیز کو شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی کی راہ ہموار کرلی باؤلرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت میں اہم کردارادا کیا

ورلڈ کپ2015ء شاہینوں نے پروٹیز کو شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکستان کرکٹ ٹیم نے عمدہ پرفارمنس کی بدولت اہم میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کے امکانات روشن کرلئے ہیں میچ میں جس طرح کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے میچ میں باؤلرز نے بہت اچھی پرفارمنس دی اور اگر یہ کہا جائے کہ یہ میچ پاکستان نے اپنی عمدہ باؤلنگ کی بدولت اپنے نام کیا ہے تو یہ غلط نہ ہوگا اس میچ میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے حوصلے بہت بلند ہوگئے ہیں اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم کی اس وقت پوائنٹ ٹیبل پر پوزیشن تیسرے نمبر کی ہوگئی ہے اپنے پہلے دو میچ ہارنے کے بعد جس طرح ٹیم نے کم بیک کیا ہے وہ قابل تعریف ہے اور اس کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ٹیم اپنے اگلے میچ میں بھی اسی طرح کھیل پیش کرے گی پاکستان نے اگلا میچ اب آئرلینڈ کے خلاف کھیلنا ہے اور اس میچ میں بھی پاکستان ہی فیورٹ ہے میچ میں سرفرازاحمد کو شامل کرنے کا فیصلہ بھی درست ثابت ہوا اور سرفراز نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں ہی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے دوسری طرف کرکٹ ورلڈ کپ میں اس وقت بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اپنے اپنے پول میں اسوقت سرفہرست ہیں دونوں ٹیموں نے اب تک کھیلے گئے اپنے تمام میچ جیت رکھے ہیں اور ان دونوں ٹیموں کے اس وقت پوائنٹ آٹھ آٹھ ہیں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیت کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے کا اعزاز حاصل کیا ہے اس سے قبل دونوں ٹیمیں تین مرتیہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں اور ان تینوں میچوں میں پاکستانی ٹیم کو شکست ہوئی تھی لیکن اس مرتبہ قومی ٹیم نے تاریخ بدل دی ہے میچ میں سوائے مصباح او ر سرفراز احمد کے اور کوئی اچھا کھیل نہیں پیش سکا لیکن اگر باؤلرز کی بات کی جائے تو سب باؤلرز نے ہی بہت عمدہ باؤلنگ کا مظاہر ہ کیا مین آف دی میچ سرفراز احمد نے کہا کہ میں اس میچ میں موقع ملنے پر بہت خوش تھا اور میں نے تہیہ کیا تھا کہ میں عمدہ پرفارمنس کامظاہرہ کروں گا اور میں توقعات پرپورا اترا ہوں میں اب اسی طرح اگلے میچوں میں بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرو ں انہوں نے اس موقع پر پرستاروں اور پوری قوم کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح سب نے میری حوصلہ افزائی کی ہے میں اس کو کبھی نہیں بھول سکتا میں نے یہ میچ اس طر ح کھیلا جیسے کہ میں اپنے کیرئیر کا پہلا میچ کھیل رہا ہوں ٹیم کی جیت پر بہت خوشی ہوئی ہے اور میں اپنی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ اسی طرح جار ی رکھوں گادوسری طرف کپتان مصباح الحق نے ون ڈے کرکٹ میں بغیر سنچری کے 5ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکار ڈقائم کردیا ان کی بھی اس اس میچ میں بیٹنگ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے میچ میں نصف سنچری سکور کی جبکہ اپنے پانچ ہزار رنز بھی مکمل کئے یہ اعزازآکلینڈمیں ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں حاصل کیا۔وہ دنیا کے واحد کھلاری بن گئے ہیں جنہوں نے بین الاقوامی مین ایک بھی سنچری بنائے 5ہزار رنز بنائے ہیں۔پاکستانی کپتان جب بیٹنگ کرنے آئے تو انہیں 5ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 7رنز درکارتھے جو انہوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرکے پورے کرلئے ۔یہ ان کے کیرئیر کا 160 واں ون ڈے میچ تھا،انہوں نے اب تک 42 نصف سنچریاں سکورکررکھی ہیں۔ جنوبی افریقہ کیخلاف مصباح الحق 56رنز بنائے ۔مصباح الحق کا بہترین انفرادی سکور 96رنز ناٹ آؤٹ ہے ۔اس سے پہلے سعید انور اور محمد یوسف یہ کارنامہ 138 اننگز میں سرانجام دے چکے ہیں جبکہ لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد نے یہ سنگ میل 139 اننگز میں عبور کیا قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح حاصل کر کے نا صرف کوارٹر فائنل میں رسائی کے امکانات انتہائی روشن کر لئے ہیں بلکہ ورلڈکپ 2015ء میں ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 222 رنز بنائے اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت یہ ہدف 232 کر دیا گیا اور جنوبی افریقہ کو اسے حاصل کرنے کیلئے 47 اوورز دیئے گئے۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز پاکستانی باؤلرز کی طوفانی باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکے اور پاکستان یہ میچ 29 رنز سے جیت گیا جس کے بعد پاکستان اب تک ورلڈکپ میں سب سے کم ہدف کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہیقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ میں نے سوچ رکھا تھا کہ آج کا میچ ضرور جیتیں گے اور ایسا ہی ہوا یہ میچ ہمارے لئے بہت اہم تھا اور اس میچ میں جس طرح تمام کھلاڑیوں نینے عمدہ کھیل پیش کیا مجھے اس کی بہت خوشی ہے اور خاص طور پر میں باؤلرز کو شاباش دیتا ہوں جنہوں نے اس میچ میں بہت عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور ہمیں اس میچ میں ایک بہت اہم کامیابی ملی ہے اسی طرح ہم آئرلینڈ اور اس کے بعد کوارفائنل میچ میں بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے اور اس کے لئے تمام کھلاڑی متحد ہیں انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی ٹیم میں شمولیت خوش آئند ثابت ہوئی او ر انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے اور ہمیں اس بات کی بہت خوشی ہے کہ وہ اس وقت مکمل فارم میں ہے اور ہم اگلے میچوں میں بھی اس کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس میچ کا ہم سب پر پریشر ضرور تھا اور اتنا کم سکور کرنے پر فکر بھی تھی لیکن مجھے یقین تھا کہ باؤلرز بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے اور ایسا ہی ہوا ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے اس میچ میں کامیابی سے حوصلے بلند ہوئے ہیں جس کا ہمیں اپنے اگلے میچ میں ضرور فائدہ ہوگا دوسری طرف سٹار پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پانچویں باؤلر بن گئے۔ آفریدی نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں 2 وکٹیں حاصل کر کے شان پولاک کا 393 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ آفریدی ایک روزہ میچوں میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستان کے تیسرے اور دنیا کے پانچویں باؤلر بن گئے۔ ون ڈے کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے، انہوں نے 534 وکٹیں لے رکھی ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے یہ بھی ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ورلڈ کپ میں اس کامیابی پرآکلینڈ میں موجود شائقین کرکٹ نے بھی خوب جشن منایا اور انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے جس طرح کھیل پیش کیا اس نے ہمارے دل جیتے لئے ہیں اور ہمیں اس بات کی بہت خوشی ہے کہ پاکستان نے ایک مضبوط ٹیم کو شکست دی ہے شائقین کرکٹ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو ہم ہرمیچ میں جیتتے دیکھنا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ جس طرح اس میچ میں انہوں نے بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اسی طر ح و ہ اگلے میچ بھی کامیابی حاصل کریں گے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفرازاحمد نے ون ڈے میچ میں گلکرسٹ کا 6کیچزکاعالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔ انہوں نے یہ اعزاز ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف گروپ میچ میں 6کیچز لے کر حاصل کیا۔ سرفرازاحمد نے پہلے بیٹنگ میں جوہر دکھائے اور پھر شاندار وکٹ کیپنگ کی اور مشکل ترین کیچز پکڑے۔ ا نہوں نے وکٹوں کے عقب میں 6کیچز پکڑنے کا آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کا عالمی ریکارڈ برابرکردیا جو انہوں نے 1999-2000ء میں 6کیچزپکڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا بہرحال پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہترین پرفارمنس کی بدولت کامیابی اپنے نام کی ہے او ر ورلڈ کپ میں کون سی ٹیم فاتح ہوتی ہے اس کی جدوجہد کا سلسلہ جاری ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے خوش آئند بات یہ ہے کہ اس نے ایک بڑی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ہے جس کا اس کو اگلے میچوں میں ضرور فائدہ حاصل ہوگا۔
***

مزید :

ایڈیشن 1 -