فلسطینی کار ڈرائیور نے یہودی پولیس اہلکاروں کو زخمی کر کے جراتمندانہ کارروائی کارروائی کی ہے، حماس

فلسطینی کار ڈرائیور نے یہودی پولیس اہلکاروں کو زخمی کر کے جراتمندانہ ...

  

رام اللہ (این این آئی) حماس نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے کار ڈرائیورکی جانب سے یہودی پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کے واقعے کو جراتمندانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کے راس العامود کے مقام سے تعلق رکھنے والے فلسطینی فدائی حملہ آور شہید محمد محمود السلائمہ نے ایک بار پھر صہیونی انٹلیجنس کو چیلنج کرتے ہوئے اسے ناکام ثابت کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی خفیہ اداروں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے یہودی آباد کاروں پر گاڑیاں چڑھانے کے عمل کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کردی ہے۔ فلسطینی نوجوان نے صہیونی خفیہ اداروں کے اس دعوے کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے یہودیوں کے ایک بڑے مذہبی تہوار عید پوریم کے موقع پر اہم مقام پر یہودی پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا کر یہ ثابت کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار اب بھی دشمن کو اس کے قلب میں نشانہ بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ جب اور جہاں چاہیں اسرائیل کے خصوصی مواقع پر فدائی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔

اضح رہے گزشتہ روز بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان ڈرائیور نے اپنی کار یہودی خاتون پولیس اہلکاروں پر چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم 4خواتین پولیس اہلکار اور 3دوسرے یہودی زخمی ہوگئے تھے۔ کار سوار فلسطینی کو اسی وقت صہیونی پولیس نے گولیوں سے بھون ڈالا تھا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جام شہادت نوش کرگیا۔

مزید :

عالمی منظر -