مقبوضہ بیت المقدس،یہودیوں پر کار چڑھانے والے فلسطینی کے گھر پر چھاپہ، اہل خانہ سے پوچھ گچھ، تلاشی لی

مقبوضہ بیت المقدس،یہودیوں پر کار چڑھانے والے فلسطینی کے گھر پر چھاپہ، اہل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا کر انہیں زخمی کرنیوالے 21سالہ فلسطینی نوجوان محمد سلامہ کے گھر پر صہیونی فوج کا چھاپہ ۔اطلاعات کے مطابق یہودی پولیس کی بڑی تعداد نے بیت المقدس میں راس العامود کے مقام پر فلسطینی نوجوان محمد سلامہ کے گھر کا گھیراؤ کیا، کئی گھنٹے گھیراؤ کے دوران گھر کے چپے چپے کی تلاشی لی گئی۔محمد سلامہ کے چچا زاد غسان السلایمہ کے مطابق صہیونی پولیس نے گھر کی تلاشی لیتے ہوئے ہر چیز الٹ پلٹ کر دی۔ حتیٰ کہ الماریوں میں رکھے کپڑوں تک کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران محمد کے اہل خانہ کو قطار میں ایک سڑک پر کھڑا کر دیا گیا تھا جس کے بعد اس کے والد محمد محمود السلائمہ، بھائی رامی السلامہ اور متعدد دیگر افراد کو المسکوبیہ حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا جبکہ حملہ آور محمد السلائمہ کو پہلے ہی زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا ہے۔
صہیونی پولیس کی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ سلامہ خاندان کا کسی سیاسی یا مزاحمتی تنظیم کے ساتھ تعلق ثابت نہیں ہوسکا ہے۔خیال رہے گزشتہ روز بیت المقدس ایک فلسطینی نوجوان نے اپنی کار یہودی بارڈر فورسز کے ہیڈ کواٹر کے سامنے کھڑی خواتین پولیس اہلکاروں پر چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم چار خواتین اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے تھے۔ صہیونی پولیس نے فائرنگ کرکے کار ڈرائیور کو بھی شدید زخمی کر دیا تھا، جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -