یوکرین میں یورپی مبصرین کی تعداد ایک ہزار تک کرنے کا مطالبہ

یوکرین میں یورپی مبصرین کی تعداد ایک ہزار تک کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(اے پی پی)روس اور جرمنی نے تعاون اور سلامتی کی یورپی تنظیم او ایس سی ای پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے بحران زدہ علاقے میں اپنے مبصرین کی تعداد دو گنا کرے۔ ذراؤ ابلاغ نے روسی وزارت خارجہ کے جاری ایک بیان کے حوالے سے بتایاکہ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے جرمن ہم منصب فرانک والٹر اشٹائن مائر نے او ایس سی ای سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے اپنے مینڈیٹ کو بڑئانے کے حوالے سے فیصلے میں جلدی کرے اور بحران زدہ علاقے میں اپنے مبصرین کی تعداد کو دوگنا کرے۔

مزید :

عالمی منظر -