برطانوی لڑکیاں ٗپولیس نے طالبات سے متعلق براہ راست معلومات نہیں دیں ٗ اہل خانہ

برطانوی لڑکیاں ٗپولیس نے طالبات سے متعلق براہ راست معلومات نہیں دیں ٗ اہل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (این این آئی)برطانیہ سے مبینہ طور پر شام پہنچنے والی تین برطانوی لڑکیوں کے اہلِ خانہ نے برطانوی پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے لڑکیوں کے لاپتہ ہونے سے قبل اہم معلومات ان تک براہ راست نہیں پہنچائی تھیں۔لڑکیوں کے اہلِ خانہ کی جانب سے کہا گیاکہ اگر ان کے علم میں یہ ہوتا کہ لڑکیوں کی ایک دوست پہلے ہی شام میں موجود ہے تو وہ شاید اس معاملے میں مداخلت کر سکتے تھے۔برطانو ی میڈیا کے مطابق انھوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے ان تینوں لڑکیوں سے بات کی تھی اور پولیس کی جانب سے 15 سالہ شمیمہ بیگم اور عامرہ عباسی اور 16 سالہ خازیدہ سلطانہ تینوں کو والدین کیلئے خط دیا تھا مگر انھوں نے اسے چھپا لیا تاہم دوسری جانب برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس نے موقف اختیار کیا کہ لڑکیوں کے بارے میں انھیں یہ خدشہ نہیں تھا کہ یہ لڑکیاں بیرون ملک روانہ ہو جائیں گی۔اہل خانہ نے بتایا کہ پولیس کو سراغ رسائی کے بجائے اہلِ خانہ سے براہ راست بات کرنی چاہیے تھی۔خازیدہ کی کزن فہمیدہ عزیز کے مطابق سکول انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے والدین کو آگاہ نہ کرنا بالکل پاگل پن ہے۔
خازیدہ کی بہن حلیمہ نے کہا کہ اگر ہم جانتے کہ کیا ہورہا ہے تو ہم احتیاطی اقدامات کر سکتے تھے عامرہ کے والد عباسی حسین کو یقین ہے کہ اگر یہ سب ان کے علم میں ہوتا تو وہ اپنی بیٹی کو برطانیہ سے شام جانے سے روک سکتے تھے۔میں اسے یہ پیغام بھیجنا چاہتا ہوں کہ ہم تم سے پیار کرتے ہیں، تمھیں یاد کرتے ہیں اور تمھارے بغیر زندگی کا تصور نہیں کر سکتے۔

مزید :

عالمی منظر -