ثناء 11مارچ کو کراچی میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں پرفارم کرینگی
کراچی ( این این آئی) اداکارہ ثناء 11مارچ کو کراچی میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں پرفارم کریں گی ۔ تفصیلات کے مطابق ادداکارہ ثناء 11مارچ کو کراچی ایکسپو سنٹر میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں پرفارم کریں گی جبکہ لاہور سے اداکارہ شین بھی فلم فیسٹیول میں پرفارم کرنے کے لئے کراچی آئیں گی ۔ ایکسپو سنٹر میں ہونے والے اس فلم فیسٹیول میں شوبز کے ساتھ اہم سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی ۔