بھارتی فوج کشمیری خواتین کی آبرو ریزی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے،احسن اونتو

بھارتی فوج کشمیری خواتین کی آبرو ریزی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیشنل فورم فا رجسٹس و ہیومن رائٹس کے چےئرمین محمد احسن اونتو نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ علاقے میں خواتین کی آبرو ریزی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے ۔ انہو ں نے کہ بھارتی فوجیوں نے کشمیری خواتین کی ایک بڑی تعداد کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا ہے لیکن کسی ایک بھی فوجی کو آج تک سزا نہیں دی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد احسن اونتو نے 8مارچ کو عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کشمیری خواتین کی آبرو ریزی کے واقعات پر عالمی برادری کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔
انہو ں نے کہا کہ کنن پوشہ پورہ ، پازلپورہ کپواڑہ ، میر بازار اسلام آباد ، جگرپورہ ، ملن گام بانڈی پورہ ، چھانہ پورہ سرینگر ، مرمت ڈوڈہ ، مارول پلوامہ ، مہور ادھمپور ، ٹہب پلوامہ ، بانہال ، راجوری ، سندر بنی پونچھ اور مقبوضہ علاقے کے دیگر مقامات پر قابض بھارتی فوجیوں نے گزشتہ 25 برس کے دوران سینکڑوں خواتین کو بلا تفریق عمر آبرو ریزی کا نشانہ بنایا ہے لیکن آج تک کسی ایک بھی مجرم اہلکار کو سزا نہیں دی گئی ۔محمد احسن اونتو نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں خواتین کی بے حرمتی اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کا سنجیدہ نوٹس لیں۔ محمد احسن اونتو نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ظلم و زیادتی کا شکار خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں انصاف کی فراہمی کے لیے آواز بلند کریں۔

مزید :

عالمی منظر -