سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی جینوا میں سیاسی پناہ کی اپیل

سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی جینوا میں سیاسی پناہ کی اپیل

  

جنیوا (اے پی پی) امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے جینوا میں سیاسی پناہ کی اپیل کر دی۔سنوڈن نے 2013روس میں پناہ لی تھی اور ابھی تک ماسکومیں مقیم ہیں تا ہم ہفتہ کو سابق امریکی اہلکار نے ماسکو۔جینوا ویڈیو کانفرنس کے دوران جینوا میں سیاسی پناہ لینے کی خواہش ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے جینوا میں کبھی سفارتکار کے روپ میں سی آئی اے کیلئے کام کیا تھا۔جینوا سے میری خوشگوار یادیں وابستہ ہیں،یہ حیرت انگیز جگہ ہے میں سوئٹزر لینڈ واپس جانا پسند کرونگا۔

میں سویٹزر لینڈ میں سیسی پناہ کے بارے میں سوچ رہا ہوں کیونکہ یہ ایک غیر جانبدار ملک ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -