ہالی ووڈ فلم لٹل بوائے کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

ہالی ووڈ فلم لٹل بوائے کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

  

نیو یارک (این این آئی) ہالی ووڈ اداکارکیون جیمز اور ایملی واٹسن کی وار کامیڈی، ڈرامہ فلم\"لٹل بوائے\"کا نیاٹریلر جاری کردیا گیاہے۔ہدایتکار ایلی جینڈرو گومزکی اس فلم میں کیون جیمز اور ایملی واٹسن کے ساتھ جیکب سلواٹی،ڈیوڈہنری، ٹیڈ لیوائن، جیمز ڈیومنٹ، ٹام ولکن سن، مائیکل لیپاپورٹ،علی لینڈری اور بین چپلن اہم کردار ادا کررہے ہیں۔لیو سیورینو کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی7سالہ بچے پیپر فلنٹ بسبی(جیکب سلواٹی)کے گرد گھوم رہی ہے جو جنگِ عظیم دوئم ختم کراکر اپنے والدکو گھر واپس لانے کیلئے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہے۔بچے کی غیر معمولی کوششوں کے گرد گھومتی یہ ڈرامہ فلم لٹل بوائے اوپن روڈفلمز کے تحت رواں سال24اپریل کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

کلچر -