گلوکار رجب علی کی بیگم کا لندن میں انتقال، فنکاروں کا اظہار افسوس

گلوکار رجب علی کی بیگم کا لندن میں انتقال، فنکاروں کا اظہار افسوس

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی فلموں کے ماضی کے نامور گلوکار رجب علی کی بیگم لندن میں دماغ کی شریان پھٹنے سے انتقال کر گئیں۔رجب علی جو گزشتہ دو ماہ سے پاکستان میں قیام پذیر تھے بیوی کی اچانک وفات کی خبر سن کر فوری طور پر لندن پہنچ گئے۔مرحومہ نے پس ماندگان میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں چھوڑی ہیں ۔لاہور میں موجود سینئر گلوکار اے نیر ‘حسین بخش گلو ‘حمیرا چنہ ‘انور رفیع ‘موسیقار صفدر حسین خان ‘موسیقار استاد غلام حیدر خان ‘ریڈیو پاکستان لاہور کے سٹیشن ڈائریکٹر ساجد حسن درانی ‘ڈپٹی کنٹرولر پروگرام آصف خان کھیتران ‘موسیقار رفیق حسین ۔وجاہت عطرے ،استاد غلام حیدر خاں،سلیم بزمی ‘گلوکارہ ترنم ناز ‘گلوکار آصف جاوید اور فیاض علی خاں نے رجب علی کی بیگم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔مرحومہ کو لندن میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید :

کلچر -