جنوبی سوڈان میں حکومت اور باغیوں کے درمیان امن مذاکرات التواء کا شکار

جنوبی سوڈان میں حکومت اور باغیوں کے درمیان امن مذاکرات التواء کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عدیس ابابا(اے پی پی)جنوبی سوڈان میں حکومت اور باغیوں کے درمیان عدیس ابابا میں ہونے والے امن مذاکرات التواء کا شکار ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی سوڈان میں حکومت اور باغیوں کے درمیان عدیس ابابا میں ہونے والے امن مذاکرات بغیر کسی نتیجہ پر پہنچے ختم ہو گئے ہیں اور مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے حکام نے اس تناظر میں مزید کسی میٹنگ کی تاریخ بھی طے نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ جنوبی سوڈان میں دسمبر 2013ء میں اس وقت خانہ جنگی شروع ہو گئی تھی جب صدر سلوا کیر نے اپنے نائب ریک مچار کو برطرف کر دیا تھا جبکہ خانہ جنگی کے نتیجے میں 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -