کترینہ اور رنبیر کی شادی کی خبریں پھر گردش کرنے لگیں

کترینہ اور رنبیر کی شادی کی خبریں پھر گردش کرنے لگیں
کترینہ اور رنبیر کی شادی کی خبریں پھر گردش کرنے لگیں

  

ممبئی (این این آئی) کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان قربت کی خبریں کافی عرصے سے گرم ہیں اور دونوں کی منگنی یا شادی کے چرچے بھی ہوتے ہی رہتے ہیں۔رنبیر کپور اس سے قبل ان خبروں کی تردید بھی کرچکے ہیں تاہم اب ان افواہوں کا ایک نیا دور شروع ہوگیا ہے۔بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور انھوں نے اپنی سائن کردہ تین فلموں میں کام کرنے سے معذرت کرلی ہے، جبکہ اداکارہ اپنی سائن کردہ فلموں کا معاوضہ واپس کرنے پر بھی آمادہ ہوگئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق فلم \'فتور\' کی شوٹنگ میں مصروف بالی ووڈ کی باربی ڈول نے مزید فلموں میں کام کرنے کی پیشکشیں قبول کرنے سے بھی معذرت کرلی ہے انہی باتوں کی وجہ سے ہندوستانی میڈیا میں دال میں کچھ کالا ہے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق کترینہ اپنی مصروفیات سے چھٹکارا حاصل کرکے رنبیر کے ساتھ شادی کی بھرپور تیاریاں کرنا چاہتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلمسازوں سے معذرت کرلی ہے فی الوقت کترینہ تین فلموں میں کام کررہی ہیں۔

مزید :

کلچر -