بھارتی فلم میں ہیرو کی پیشکش اکرم راہی نے ڈائٹنگ شروع کردی

بھارتی فلم میں ہیرو کی پیشکش اکرم راہی نے ڈائٹنگ شروع کردی

  

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکار اکرم راہی نے ڈائٹنگ شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق گلوکار اکرم راہی کو ایک بھارتی فلم میں بطور ہیرو کاسٹ کیا جارہاہے جس کی شوٹنگز میں حصہ لینے کے لیئے اکرم راہی اگلے ماہ بھارت روانہ ہوجائینگے فلم میں ہیرو لک دینے کے لیئے اکرم راہی نے ایک ماہر نیوٹریشن کے مشورے سے ڈائٹنگ شروع کردی ہے اور اپنے کھانے کا ایک ٹائم ٹیبل بھی بنا لیاہے ان دنوں وہ مرغن غزاؤں سے مکمل پرہیز کرنے کے ساتھ ساتھ سلاد اور ابلا ہوا کھانا کھا رہے ہیں ایک ملاقات کے دوران اکرم راہی نے بتایاکہ ان کے پرستار پہلی مرتبہ انہیں ایک ہیروکے روپ میں دیکھیں گے جس کے لیئے ان کی لک ہیرو جیسی نظر آنی چاہیئے اس لیئے انہوں نے مرغن کھانوں اور لاہوری کھابوں سے ہاتھ کھینچ لیاہے اور پرہیزی کھانا کھا رہے ہیں اور چند دنوں میں ہی انہیں اپنے جسم میں تبدیلی نظر آنا شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کے پرستار انہیں پردہ سکرین پر دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔

مزید :

کلچر -