پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز \'\' اشک چمن\'\' کے نام سے شو ریکارڈ

پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز \'\' اشک چمن\'\' کے نام سے شو ریکارڈ

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز نے \'\' اشک چمن\'\' کے نام سے ایک شو ریکارڈ کیاگیا۔ اس پروگرامیں ماضی کے نامور گلوکار سلیم رضا کو ادارے کیلئے بیشمار خدمات دینے پے خراج تحسین پیش کیا یاد رہے سلیم رضا کا شمار ملک کے نامور گلو کاروں میں ہوتا ہے اس شو کی میزبانی کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر شہریار زیدی نے نبھائے ۔اس شو کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل تھے ماہرانا رائے دینے والوں میں رفیق وڑائچ سابق جنرل مینجر پی ٹی وی لاہور ،گلو کار اے نیر ،ریڈیو پروڈیوسر جوزف کلیم گل شامل تھے جبکہ ماضی کی ممتاز اداکارہ زریں سلیمان المعروف پنا بیگم اور پی بی سی کی سابق ڈائیریکٹر جنرل ثمینہ پرویز نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔جن گلوکاروں نے سلیم رضا کے گانے پیش کئے ان میں رجب علی ،اے نیر ،انور رفیع ،علی حیدر ،علی عباس ، صائمہ ممتاز اور فرخ انور شامل تھے۔موسیقی ترتیب دی تھی ایم ارشد نے اس پروگرام کو لکھا تھا پروفیسر شاہد چوہدری نے جبکہ اس کے پروڈیوسر محمد صفدر سحر ہیں۔ یہ شو 4 مارچ کو پی ٹی وی ہوم پر نشر ہو گا۔

مزید :

کلچر -