اسٹار وارز کی ساتویں فلم دی فورس اویکنز کا نیا ٹریلر جاری ریلیز کردیا گیا

اسٹار وارز کی ساتویں فلم دی فورس اویکنز کا نیا ٹریلر جاری ریلیز کردیا گیا

  

نیو یارک (این این آئی) دیوہیکل اڑن طشتریاں، انوکھے جہاز اور دیوقامت روبوٹس آرہے ہیں دنیا کو حیران و پریشان کرنے۔ اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم دی فورس اویکنز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ جے جے ابرامز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو جدید روبوٹس اور اڑن طشتریوں پر سوار ہوکر نئے خلائی مشنز پر روانہ ہونگے۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جان بویگا، ڈیزی ریڈلے، ایڈم ڈرائیور، آسکر ایساق، اینڈی سرکس، ہیریسن فورڈ اور مارک ہیمل سمیت دیگر شامل ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر ہالی ووڈ کو جراسک پارک جیسی کئی کامیاب فلمیں دینے والے کیتھلین کینیڈی ہیں، جبکہ یہ فلم والٹ ڈزنی پروڈکشنز کے بینر تلے 18دسمبر کو سینماء گھروں میں کھڑکی توڑ نمائش کیلئے پیش کردی جائیگی۔

مزید :

کلچر -