سین آرٹ گیلری میں انسانی پہچان، مسائل سے متعلق پینٹنگ کی نمائش کا آغاز ہوگیا

سین آرٹ گیلری میں انسانی پہچان، مسائل سے متعلق پینٹنگ کی نمائش کا آغاز ہوگیا

  

کراچی (این این آئی) کراچی کی سین آرٹ گیلری میں انسانی پہچان اور مسائل سے متعلق پینٹنگ کی نمائش کا آغاز ہوگیا، بلوچ فنکار نے منی ایچر پینٹنگ میں ماڈرن ٹچ دیکر شرکا کو حیران کر دیا۔کراچی میں بلوچ فنکار سید شاہ عبداللہ علامی کے تخلیق کردہ شاہکار کی نمائش شروع ہوگئی ہے ۔ شاہ عبداللہ کا کہنا ہے انسان جب تک اپنی ذات سے واقف نہیں ہوگا تب تک مسائل سے نہیں نکل سکتا، اور یہی چیز ان کی تخلیق کا بنیادی موضوع ہے۔ شرکا نے منی ایچر پینٹنگ میں ماڈرن ٹچ کے استعمال پر آرٹسٹ کی صلاحتیوں کو خوب سراہا، شرکا کہنا تھا کہ ملک کے کونے کونے میں فنکار چھپا ہے، بس صلاحتیں منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے۔

کراچی کے شہریوں کیلئے بلوچی فنکار کے نمونوں کی نمائش بارہ مارچ تک جاری رہے گی۔

مزید :

کلچر -