سٹیج ڈرامہ ’’پی کے‘‘ میں ماہ نور نے شاندار فارمنس پرشائقین کے دل موہ لئے

سٹیج ڈرامہ ’’پی کے‘‘ میں ماہ نور نے شاندار فارمنس پرشائقین کے دل موہ لئے
سٹیج ڈرامہ ’’پی کے‘‘ میں ماہ نور نے شاندار فارمنس پرشائقین کے دل موہ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) فلم اور سٹیج کی معروف پرفارمرزماہ نور اور آفرین نے محفل تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ ’’پی کے‘‘ میں شاندار رقص پرفارمنس پیش کر کے شائقین کے دل موہ لئے ہیں اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور اور آفرین نے کہا کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ جتنا بھی کام کروں اس کے ساتھ بھرپور انصاف کروں کیونکہ کام پر توجہ نہ ہونے کے سبب کام میں وہ جھلک نہیں آتی جس کے لئے ڈائریکٹرز کوشش کرتے ہیں اب بھی پاکستان میں کئی ایسی اداکارائیں ہیں جو اسٹیج ڈرامہ میں اپنی حقیقت سے قریب تر فن اداکاری کررہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی سٹیج ڈرامے دنیا بھر میں اپنے معیار کی وجہ سے بے حد مقبولیت اور شہرت حاصل کررہے ہیں اس وقت پاکستانی سٹیج وٹی وی ڈراموں کی کہانیاں پروڈکشن کے حوالے سے سب سے زیادہ پسند کی جا رہی ہیں ہمارے ملک میں موجود ٹیلنٹ نے گزشتہ چند سالوں میں اپنی اداکاری سے سب کو حیران کردیا ہے، ماضی میں شوبز کے ہر شعبے سے وابستہ ہر شخص اپنے کام کو عبادت سمجھ کرتا تھا مگر آج ایسا نہیں اب فلم اور تھیٹر کے پروڈیوسرز اور فنکاروں نے گروپ بندیاں کررکھی ہیں اور صرف اپنے من پسند لوگوں کو کاسٹ کیا جاتا ہے۔ساؤتھ افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی نے پوری قوم کا دل جیت لیا ہے۔

مزید :

کلچر -