جنو بی افر یقہ میں مقیم پا کستانیوں کے مسا ئل میں تشویشنا ک حد تک اضا فہ ہو گیا ،راشد بشیر سیا ل

جنو بی افر یقہ میں مقیم پا کستانیوں کے مسا ئل میں تشویشنا ک حد تک اضا فہ ہو گیا ...
جنو بی افر یقہ میں مقیم پا کستانیوں کے مسا ئل میں تشویشنا ک حد تک اضا فہ ہو گیا ،راشد بشیر سیا ل

  

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے صدر راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں،جسکی وجہ سے پاکستانیوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے، لوگ پاکستان میں درپیش اپنے معاشی حا لات میں بہتری کے لئے دھڑا دھڑ ساؤتھ افریقہ کا رخ کر رہے ہیں مگر ادھر آکر بھی ان کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے،جو انتہائی تشویشناک ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانی پہلے سے ہی بی ایس ایف سے پریشان ہیں اور اوپر سے پاسپورٹ اور دیگر کاموں کی وجہ سے اضافہ ہو چکا ہے،دیار غیر میں ان پاکستانیوں کا کوئی پرسان حا ل نہیں ہے پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن پریشان حال پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے پاکستانی کمیونٹی کو الگ پلیٹ فارم پر لانے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -