امر یکا اور اتحاد یو ں کے شام اور عرا ق میں دا عش کے خلاف 16فضائی حملے

امر یکا اور اتحاد یو ں کے شام اور عرا ق میں دا عش کے خلاف 16فضائی حملے

  

دمشق(اے پی پی)امریکا کی سربراہی میں اتحادی ممالک کی فضائیہ نے شام اور عراق میں سرگرم دہشتگرد گروپ دولت اسلامیہ کے خلاف 16 نئے فضائی حملے کیے ہیں۔ کمبائنڈ جوائنٹ ٹاسک فورس کے مطابق فضائی حملے عراق میں موصل، فلوجہ اور حدیثہ کے علاوہ بعض دیگر شہروں کے قریب دولت اسلامیہ کے سات ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فضائی حملوں میں دو عمارتوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شام میں ہونے والے فضائی حملوں میں دیر الزور، کوبانی اور تل ہمیس کے قریب دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -