مصر میں ٹرین اور سکول بس میں تصادم 7ہلا ک 26زخمی

مصر میں ٹرین اور سکول بس میں تصادم 7ہلا ک 26زخمی

  

 قاہرہ(اے پی پی)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ٹرین سکول بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کم از کم 7 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ قاہرہ سے اسماعیلیہ جانے والی ایک صحرائی سڑک پر پیش آیا جہاں بس ریلوے کراسنگ پر رک نہ سکی اور وہاں سے گزرنے والی ٹرین سے جا ٹکرائی۔ مصری وزرات صحت کے ترجمان حسام عبدالغفار نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 26 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 3 بچوں سمیت 7 افراد کی حالت نازک ہے تاہم ترجمان نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ہلاک ہونے والوں میں کتنے بچے شامل ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -