پاکستان کسٹمز ویب بیسڈ ون کسٹمز کلیئرنس سسٹم سے اشیاء کی کلیئرنس تیز کرے گا

پاکستان کسٹمز ویب بیسڈ ون کسٹمز کلیئرنس سسٹم سے اشیاء کی کلیئرنس تیز کرے گا

  

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کسٹمز ویب بیسڈ ون کسٹمز کلیئرنس سسٹم (WeBOC)کے ذریعے اشیاء کی کلیئرنس کا عمل تیز کرے گا جس سے کاروباری برادری کی مسابقتی صلاحیت بڑھے گی۔ان خیالات کا اظہار چیف کلکٹر کسٹمز روزی خان برکی نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کسٹمز ویب بیسڈ ون کسٹمز کلیئرنس کے بارے میں منعقدہ ٹرننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ (کسٹمز) ذوالفقار یونس نے اپنے خطاب کے دوران کسٹمز ڈیپارٹمنٹ اور کاروباری برادری کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے درآمد اور برآمد کی جانے والی اشیاء کی جلد کلیئرنس میں مدد ملے گی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے ویب بیسڈ ون کسٹمز کلیئرنس سسٹم کے بارے میں ورکشاپ منعقد کرنے پر ڈائریکٹر آف ٹریننگ کسٹمز اور چیف کلکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروباری برادری کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ڈائریکٹوریٹ آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ (کسٹمز) لاہور نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے یہ بہترین ٹریننگ ورکشاپ منعقد کی جس کا مقصد کاروباری برادری کو ویب بیسڈ ون کسٹمز کلیئرنس سسٹم کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے جو درآمدی اور برآمدی دونوں اقسام کی اشیاء کے لیے ہے۔ لاہور چیمبر کے سیکریٹری جنرل شاہد خلیل نے بھی یہ اہم قد م اٹھانے پر چیف کلکٹر اور ڈائریکٹر آف ٹریننگ کسٹمز کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کامرس -