زرعی سائنسدانوں نے زیادہ پیداوار دینے والا مکئی کا ہائبرڈ بیج تیار کرلیا

زرعی سائنسدانوں نے زیادہ پیداوار دینے والا مکئی کا ہائبرڈ بیج تیار کرلیا

  

 اسلام آباد (اے پی پی) ملک کے زرعی سائنسدانوں نے زیادہ پیداوار دینے والا مکئی کا ہائبرڈ بیج تیار کیا ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار میں 40 من تک اضافہ ہوگا پنجاب سیڈ کارپوریشن اور بریڈرز آف میز اینڈ ملٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین مکئی کا ہائی برڈ بیج تیار کیا ہے جو ملٹی نیشنل کمپنیوں کے تیار کردہ بیجوں کے مقابلے میں 75 فیصد سستا بھی ہے۔ نئے تیار کردہ بیج کی مارکیٹ میں 2500 روپے فی ایکڑ فروخت شروع کردی گئی ہے جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیاں ایک ایکڑ کے لئے بیج کی قیمت 10 ہزار روپے وصول کررہی ہیں۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے بیان کے مطابق نئے بیج کی کاشتکاری سے مکئی کی فی ایکڑ پیداوار 100من تک بڑھ جائے گی۔ جبکہ اس سے پہلے ملک میں مکئی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار 62 من تک حاصل کی جارہی ہے جبکہ تیار کردہ نیا بیج خزاں اور سرما کی کاشت کے لئے بھی یکساں طور پر موزوں ہے

مزید :

کامرس -