روسی سیاحوں نے گزشتہ سال اٹلی میں ایک ارب ڈالر سے زائد خرچ کئے،صدر ولادی میر پیوٹن

روسی سیاحوں نے گزشتہ سال اٹلی میں ایک ارب ڈالر سے زائد خرچ کئے،صدر ولادی میر ...

  

 ماسکو (اے پی پی) روس کے صدرولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ تقریبا 9لاکھ روسی سیاحوں نے گزشتہ سال اٹلی میں ایک ارب ڈالر سے زائد خرچ کئے،اٹلی اور روس کے مشترکہ منصوبوں سے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے۔روس کو 150سپر جیٹ ۔100مسافر بردار طیاروں کی خریدار کے آرڈرز مل چکے ہیں۔ولادی میر پیوٹن نے یہ باتیں ماسکو میں اطالوی وزیر اعظم میٹیو رینزی سے ملاقات کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ روس اٹلی کے اشتراک سے تیار ہونے والے سپر جیٹ طیاروں کی عالمی مارکیٹ میں فروخت کیلئے کوشاں ہے۔ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ گزشتہ سال نو لاکھ سے زائد روسی سیاحوں نے اٹلی میں ایک ارب ڈالر سے زائد خرچ کئے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین سیاحت تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔

مزید :

کامرس -