مالیاتی ترقی کیلئے چیف فنانشل آفیسر کانفرنسز منعقد ہوگی

مالیاتی ترقی کیلئے چیف فنانشل آفیسر کانفرنسز منعقد ہوگی

  

 کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان کے مختلف شعبوں میں مالیاتی ترقی کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹنس آف پاکستان کے زیر اہتمام کراچی اور اسلام آباد میں اہم کانفرنسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے زیر اہتمام چیف فنانشل آفیسر کانفرنسز منعقد کیئے جانے کی تیاری مکمل کرلی گئی،اس حوالے سے آئی سی اے پی کا ایک اجلاس نجی ہوٹل کراچی میں سترہ مارچ کو منعقد کیا جائے گا،جبکہ دوسرا اجلاس اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں 19 مارچ کو ہوگا،اجلاس کے ذریعے مختلف صنعتی شعبوں میں موجود انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے اراکین اور کاروباری ماہرین کے درمیان تبادلہ خیال کروانے اور مالیاتی ترقی کیلئے حکمت عملی کی تجدید کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -