امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.0136 فیصد سالانہ مقرر

امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.0136 فیصد سالانہ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(آئی این پی)امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.0136 فیصد سالانہ مقرر کردی گئی۔ فنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق فارن کرنسی اکاؤنٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لئے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر 6 مارچ کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.0136 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹ 0.7636 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پاؤنڈ میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.3134 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 1.0634 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یورو میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس ۔0.2236 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.5264 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -