تیل بنانے کیلئے کاٹن سیڈ پر سیلز ٹیکس کی وصولی کا خصوصی طریقہ کار جاری

تیل بنانے کیلئے کاٹن سیڈ پر سیلز ٹیکس کی وصولی کا خصوصی طریقہ کار جاری

  

 اسلام آباد(آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تیل بنانے کیلئے کاٹن سیڈ پر سیلز ٹیکس کی وصولی کا خصوصی طریقہ کار جاری کردیا ۔ خلاف ورزی پر پانچ ہزار روپے یا قابل ٹیکس رقم پر تین فیصد کے برابر جرمانہ ہوگا۔ ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تیل بنانے کیلئے کاٹن سیڈ کی سپلائی پر کاٹن جنرز سے چھ روپے فی من کے حساب سے سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔کاٹن جینرز کو سیلزٹیکس کی رقم گوشوارے میں شامل کرنا ہوگی۔کاٹن سیڈ سپلائی کرنے والوں کو بھی جمع کرایا گیا سیلز ٹیکس الگ سے انوائس میں ظاہر کرنا ہوگا۔کاٹن جینرز کو کاشتکاروں کوکاٹن سیڈ فروخت کرنے پر15روز تک کمشنر کو سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔جیننگ یونٹ اپنی اپنی پیداوار کی تفصیلات ہر ماہ کی 15تاریخ کو کمشنر کے پاس جمع کرانا ہوگی۔جیننگ یونٹس کو اپنا کام شروع یا ختم کرنے کے تین روز میں کمشنر کو تحریری رپورٹ دینا ہوگی۔

مزید :

کامرس -