فلپائن میں سال 2014ء کی پہلی ششماہی کے دوران غربت کی شرح 25.8 فیصد تک پہنچ گئی

فلپائن میں سال 2014ء کی پہلی ششماہی کے دوران غربت کی شرح 25.8 فیصد تک پہنچ گئی

  

منیلا (اے پی پی) فلپائن میں سال 2014ء کی پہلی ششماہی کے دوران غربت کی شرح اضافے کے ساتھ 25.8 فیصد تک پہنچ گئی جس کی وجہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور سمندری طوفان کی تباہ کاریاں ہیں۔ فلپائن حکام کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں سال 2013ء کے دوران غربت کی شرح 24.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی تاہم گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے اور سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث غربت کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فلپائن میں 1.3 ڈالر یومیہ سے کم آمدنی والے افراد کو خط غربت میں شمار کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2014ء کی پہلی ششماہی کے دوران ملک میں فی کس آمدنی میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم اس عرصہ کے دوران افراط زر کی شرح 6.5 فیصد رہی جس سے فی کس آمدنی میں اضافہ غیر موثر ہوگیا۔

مزید :

کامرس -