ورلڈ ایکسپو سے سالانہ پانچ ارب ڈالر کی ترسیلات حاصل ہونے کا امکان

ورلڈ ایکسپو سے سالانہ پانچ ارب ڈالر کی ترسیلات حاصل ہونے کا امکان

  

 اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مشرقی وسطی کو ورلڈ ایکسپو اور فیفا ورلڈ کپ کے لیے افرادی قوت فراہم کرکے سالانہ پانچ ارب ڈالرحاصل کرسکتا ہے۔دو ہزاربائیس میں مشرقی وسطی میں میگا ایونٹ فیفا ورلڈکپ جبکہ دوہزار بیس میں دبئی میں ورلڈ ایکسپو منعقد کی جائے گی جس کے لئے دبئی حکومت دیگرممالک سے افرادی قوت حاصل کرنے پرغورکررہی ہے ، اگر اس حوالے سے پاکستانی حکومت دبئی حکام سے مذکرات کرے توتقریبا دس لاکھ پاکستانی ورکرز کو دبئی میں روزگار کے مو اقع حاصل ہوسکتے ہیں اور ملک کو سالانہ پانچ ارب ڈالر کی تر سیلات حاصل ہوسکتی ہیں ،متحدہ عرب امارات میں اس وقت دس لاکھ سے زائد پاکستانی مختلف اداروں میں فرائض انجام دے رہے ہیں جنھوں نے رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں چوبیس کروڑ سڑسٹھ لاکھ ڈالر سے زائد ترسیلات زر وطن بھیجے ہیں۔

مزید :

کامرس -