مالی خسارہ 6 فیصد اور معاشی ترقی 5 فیصد سے کم رہنے کا خدشہ

مالی خسارہ 6 فیصد اور معاشی ترقی 5 فیصد سے کم رہنے کا خدشہ

  

لاہور ( کامرس رپورٹر)معاشی استحکام کے مختلف منصوبوں کے باوجود کئی شعبے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ اقتصادی ماہرین نے رواں مالی سال مالی خسارہ چھ فیصد سے زائد اور معاشی ترقی پانچ فیصد سے کم رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ فیصد کمی ہوئی، لیکن پہلی ششماہی میں نجی اور سرکاری شعبوں میں سرمایہ کاری اور ٹیکس وصولی سمیت کئی معاشی اشاریوں کی کاردگی مقررہ ہدف سے کم رہی، تجارتی خسارہ چھتیس فیصد بڑھ گیا جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام کے لئے حکومت نے بھاری قرضے لئے، ان حقائق کے پیش نظر رواں مالی سال معاشی ترقی کے لئے پانچ فیصد کے ہدف کا حصول مشکل ہے۔

مزید :

کامرس -