خواتین نے ہمیشہ معاشرے میں تبدیلی اور ترقی کی راہ ہموار کی‘عمارہ بشیر
لاہور ( پ ر)ڈائریکٹرہیومن ریسورس کوکا کولا عمارہ بشیرکا کہنا ہے کہ صدیوں سے خواتین نے آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرتے ہوئے معاشرے میں تبدیلی اور ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ( سی سی بی پی ایل )میں ہم نے اس جذبے کو پروان چڑھایا ہے اور ایک ادارے کے طور پر ہم قیادت کی نچلی سطح سے اعلیٰ سطح تک ہمہ گیریت اور مساوات کو فروغ دیتے ہیں۔ ہم اپنی خواتین کی کامیابی اور سمجھداری کو تسلیم کرتے ہیں اور انہیں اپنے کاروبار، اپنی کمیونٹیز اور اپنی دنیا میں بااختیار بنا کر مزید فرق پیدا کرکے مسرت محسوس کرتے ہیں۔ چلیں، ہم ایک دوسرے سے سیکھنے کے لئے پیش قدمی کریں اور ایک قدم آگے بڑھ کر تمام خواتین کو اس قابل بنادیں کہ وہ فیصلہ سازی کے عمل میں اپنا صحیح کردار ادا کریں۔ ہمارے پاس ایک ساتھ مل کر اس پر عمل پیرا ہونے کا اختیار ہے اور یہی وقت عمل درآمد کا ہے۔