وفاقی وزیراحسن اقبال کی میچ سے قبل ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات
آکلینڈ (سپورٹس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے پلاننگ،ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز احسن اقبال نے آکلینڈ میں پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اوروزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی جانب سے نیک تمناؤں کاپیغام پہنچایا۔اس موقع پرنیوزی لینڈمیں پاکستانی ہائی کمیشنرزہرہ اکبری بھی موجودتھیں۔ٹیم مینجرنویداکرم چیمہ نے وفاقی وزیراحسن اقبال سے کھلاڑیوں اورٹیم آفیشلز کاتعارف کروایا۔